شیخوپورہ ٹریفک پولیس متحرک: خلاف ورزیوں پر چالان اور تعلیمی ٹیم کے ذریعے آگاہی مہم شروع

Must read

شیخوپورہ ڈی ایس پی ٹریفک ملک احمد علی اعوان نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھا لیا‘ شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری کر دیئے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ ہم ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر نہ صرف چالان ٹکٹ جاری کرتے ہیں بلکہ عوام اور شہریوں کو آگاہی بھی دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی نے ایک تعلیمی ٹیم کو متحرک کیا ہے جو مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بس سٹاپوں پر ٹریفک قوانین پر لیکچر دیتی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر امن و امان قائم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

شیخوپورہ کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا بڑھتا ہوا دباؤ اور تجاوزات شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم مل کر شیخوپورہ کو حادثات سے پاک اور محفوظ شہر بنا سکیں۔

- Advertisement -spot_img

More articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisement -spot_img

Latest article