وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلۓ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوۓ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داریوں کو پورا کریں ، متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کریں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار 13 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ قومی پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو اریڈی کیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق احمد بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈی ڈی ایچ اوز ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، ایجوکیشن ، سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہگان ، ای پی آئی فوکل پرسن ، پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپوره کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ شہریوں کو پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچاﺅ کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے
محکمہ صحت ، ریونیو ، تعلیم اور پولیس کے افسران و دیگر عملہ پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں تا کہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کمی نہ رہے ۔ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ 13 اپریل کو ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں میں شروع ہونیوالی چار روزہ قومی پولیو مہم جو کے 16 اپریل تک جاری رہے گی ۔ اس کے دوران ساتھ 6 ماہ سے لیکر پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کے ڈراپس بھی پلائے جائیں گے۔ پولیو کمپئین کے دوران ورکرز اپنی ڈیوٹیاں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔

